مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن 18 جولائی کو واشنگٹن میں اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ سے ملاقات کریں گے۔
"القدس العربی" نیوز ویب سائٹ نے جمعرات کی شام کو خبر دی ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے غاصب صیہونی حکومت کے سربراہ کے 18 جولائی کو واشنگٹن کے عنقریب دورے کا اعلان کیا ہے۔
اس دورے میں غاصب صیہونی حکومت کی علاقائی سرگرمیوں اور روس کے ایران کے ساتھ عسکری تعلقات جیسے مسائل پر بست چیت کی جائے گی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ہٹرزوگ امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
صہیونی ویب سائٹ "والا" نے اپنے ایک تجزیے میں غاصب رژیم کے صدر کی امریکہ کے صدر جو بائیڈن کے ساتھ ہونے والی ملاقات کو اہم قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ایسی صورت حال میں کہ جب وائٹ ہاؤس نے مقبوضہ فلسطین میں بدامنی میں اضافے اور تل ابیب کے عدالتی بل کے خلاف مظاہروں کی شدت کے سبب نیتن یاہو کا دورہ امریکہ مسترد کر دیا ہے، ہرزوگ کا دورہ امریکہ انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے۔"
واضح رہے کہ غاصب رژیم کے صدر کا یہ دورہ 1948 میں "نکبت" (غاصب صیہونی نسل پرست حکومت کے قیام اور فلسطین پر قبضے) کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا جارہا ہے۔
آپ کا تبصرہ